حیدرآباد۔10۔اکٹوبر (اعتماد نیوز)آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے آج
پہلے مرحلہ کے انتخابی تشہیر کے لئے آخری دن میں وزیر اعظم نریندر مودی پر
زبردست انداز میں تنقید کرتے ہوئے نریندر مودی کو ایک شیطان سے تعبیر
کیا۔خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے لئے پہلے مرحلہ کی رائے دہی 12
اکٹوبر سے ہونے جا رہی ہے۔
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے صدر لالو پرساد یادو نے وزیر
اعظم نریندر
مودی کی طوفانی انتخابی ریلیوں پر طنز کستے ہوئے آج کہا کہ ان
مهاگٹھبندھن(عظیم اتحاد)نے ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی حالت
اتنی خراب کر دی ہے کہ وزیر اعظم کو پنچایت سطح پر نکڑ میٹنگیں کرنی پڑ
رہی ہیں۔
مسٹر یادو نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا،146146ہم نے بی جے پی کی حالت اتنی
خراب کر دی ہے کہ بہار میں وزیر اعظم کو پنچایت سطح پر نکڑ میٹنگیں کرنی پڑ
رہی ہیں۔